Saturday, 8 December 2018

New Project



Sad Urdu Poetry which is depressing, unhappy and sorrowful. Sad poetry is loved by people who are depressed and heart-broken. Reading and Writing Urdu sad poetry is a nice way to express your sad feelings to the world. There are lots of famous poets who were known for their sad poetry, but there are lots of couplets and poems out there which are very good but their authors are not known. We will try to upload all of the sad poetry whether their authors are known or not known،

Monday, 3 December 2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستانی بیٹی




ایک پاکستانی خاتون سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئی کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ہوں مجھے امریکیہ بھیجا جا
Donald Trump 's Pakistani Daughter 
Donald trump ki Pakistani Beti

Sunday, 2 December 2018

پرینکا چوپڑا اور نک جونز کیسے ایک دوسرے کے نزدیک آئے

nick jones priyanka chopra


RAINDROP MEDIA

پرینکا چوپڑا اور نک جونز کیسے ایک دوسرے کے نزدیک آئے

بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ اور امریکی گلوکار نک جونز کی شادی راجستھان کے شہر جودھ پور میں ہوئی۔ سنیچر کو ان کی شادی عیسائی رسم و رواج کے مطابق ہوئی اور آج یہ ہندو رسم و رواج کے مطابق ہو رہی ہے۔

پرینکا اور نک جونز کی مہندی اور ہلدی کی رسم سنیچر کو منائی گئی جس میں میوزک پروگرام بھی رکھا گیا۔ دو اور تین دسمبر کو دونوں کی ہندو اور عیسائی رسم و رواج کے مطابق شادی راجستھان کے شہر جودھ پور کے جے بھون پیلس ہو رہی ہے۔
رینکا کے منگیتر نک کا پورا نام نکولس جیری جونز ہے اور وہ امریکی گلوکار، لکھاری، اداکار اور ریکارڈ پروڈیوسر ہیں۔ انھوں نے سات سال کی عمر سے ہی اداکاری شروع کر دی تھی۔
پرینکا چوپڑہ کی کزن پری نیتی چوپڑہ بھی شادی میں شرکت کے لیے جودھ پور میں ہیں جہاں ہوٹل وجے بھون پیلس کو پانچ دن کے لیے بک کیا گیا ہے۔

Priyanka Chopra, Nick Jones Marriage 




Thursday, 29 November 2018

1950 کی دھائی کا دوبئی اور آج کا دوبئی تصویرون میں دیکھیں

Dubai in pictures from 1950s to 2018




It's widely known as the Middle East's capital of excess; an emirate state where money and opulence reign supreme.
Dubai's unfathomably high skyscrapers, reaching into the clouds, are matched only in size by its vast, sprawling shopping malls and its residents' bulging bank balances.
It's renowned as a playground for the rich, a place where entire communities of ex-pats enjoy the trappings a tax-free haven can offer.
However, as these pictures taken during the 1960s show, the emirate city has undergone a remarkable transformation in a very short space of time.


oil dubai

Dubai Creek in 1950


new dubai

Dubai Creek Today


old dubai
Dubai clocktower round about in early 50s

new dubai
Dubai clocktower round about today

old dubai
Duabi Al-Naif Souq (market in 1950s

new dubai
Duabi Al-Naif Souq (market in 1950s

old dubai
Mall of Emirates 1950s

new dubai
Mall of Emirates today

old dubai
Bur Dubai in 1950s

new dubai
Bur Dubai today

old dubai
Dubai king palace 1950s
old dubai
wooden Dhow in 1950s

new dubai
Wooden Dhows today

old dubai
Traditional marriage 1950s

old dubai
Diera Main marker 1950s

new dubai
Diera Main market today

old
A man selling lemons in Bur Dubai 1950s


old dubai
Means of Transportation in early 80s

old dubai
A man with eagle in 1950s


old dubai
Traditional women wearing veils in 1950s

old dubai
Eid Prayer in Dubai early 60s


old dubai
Camel Caravans 1950s

Story by Dailymail Uk

دینا بھر سے عجیب و غریب قوانین


 کچھ ممالک کے ایسے قوانین جن کو پڑھ کر آپ حیران ہوں گے

 

بشکریہ پن ٹریریسٹ

قانون کسی بھی معاشرے کا اہم ستون ہوتا ہے۔ دنیا کے نقشے پر موجود تمام ہی ممالک میں قوانین موجود ہیں جن کی پاسداری ضروری ہوتی ہے تاہم بعض ممالک میں کچھ ایسے انوکھے قوانین بھی نافذ ہیں جو شاید وہاں کے مقامی لوگوں کے لیے چونکا دینے والے نہ ہوں لیکن جب دوسرے ملکوں کے لوگوں کو  ان کے بارے میں معلوم ہوتا ہے تو وہ حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
ذیل میں دنیا کے مختلف ممالک میں لاگو ایسے انوکھے قوانین کے بارے میں بتایا جارہا ہے جو آپ کو حیران کر دیں گے۔

سنگاپور


اگر آپ نے سنگاپور جانے کا ارادہ باندھا ہے تو ممنوعہ اشیاء کی ایک لمبی فہرست ہے جنہیں آپ اپنے ساتھ نہیں لے کر جا سکتے۔ ان اشیاء میں سے ایک 'چیونگم' بھی ہے۔
جی ہاں چیونگم کو سنگاپور میں درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ پابندی عوامی مقامات کو صاف رکھنے کے لیے لگائی گئی ہے۔ ہاں، دانتوں کے کسی مسئلے یا نِکوٹین گم کے استعمال میں رعایت ہے۔

اٹلی



اٹلی کے شہر وینس میں کبوتروں کو دانہ ڈالنے والے کو 700 ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ وینس کے مشہور سیاحتی مقام سینٹ مارک اسکوائر پر کبوتروں کو دانہ ڈالنا قانوناً جرم ہے۔
واضح رہے کہ پرندوں کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دے کر یادگاروں کو گندہ ہونے سے بچانے کیلئے اس اقدام پر پابندی لگائی گئی ہے۔

کینیڈا


کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر پیٹرولیا میں 'آواز' کی ایک حد مقرر ہے۔
اس قانون کے تحت چیخ وپکار، چلانا، سیٹی بجانا یا اونچی آواز میں گانا گانے پر پابندی عائد ہے۔

جارجیا،امریکا


امریکی ریاست جارجیا کے شہر کوئٹ مین میں اگر آپ کے پاس مرغیاں ہیں تو ہوشیار رہیے کہ کہیں آپ کی مرغیاں سڑک نہ پار کر جائیں۔کیوںکہ کوئٹ مین میں مرغیوں کے سڑک پار کرنے پر پابندی عائد ہے۔
اس قانون کا مقصد صاف ظاہر ہے کہ مالکان مرغیوں کو ہر وقت اپنے قابو میں رکھیں، ورنہ جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

یونان


اگر خواتین یونان جا کر تاریخی مقامات دیکھنا چاہتی ہیں تو اپنے ہیل والے جوتے ساتھ لے کر نہ جائیں۔
یونان میں اونچی ہیل پہننا اس لیے منع ہے کہ اونچی ہیل ان تاریخی مقامات کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور اس سے ان مقامات کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کو خطرہ رہتا ہے۔

جرمنی

جرمنی کی سب سے بڑی شاہراہ جسے شاہرائے اعظم بھی کہا جاتا ہے، یقیناً اس پر گاڑی چلانا ایک الگ ہی تجربہ ہوتا ہوگا، لیکن یہ تجربہ اُس وقت برباد ہو جاتا ہے جب اچانک سے گاڑی کا ایندھن ختم ہو جائے، کیونکہ موٹروے پر گیس کا ختم ہو جانا جرمانے کا سبب بنتا ہے، لہذا اس سفر سے قبل مکمل منصوبہ بندی نہایت ضروری ہے۔

ڈنمارک

ڈنمارک کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں بچوں کا نام رکھنے کے لیے رہنما اصول موجود ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اگر آپ اپنے بچے کا نام منظور شدہ 7000 ناموں کے علاوہ رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے حکومت سے خصوصی اجازت درکار ہوگی۔

آسٹریلیا

مغربی آسٹریلیا کے رہائشی ایک وقت میں قانوناً 50 کلو سے زیا دہ آلو نہیں رکھ سکتے۔ اس قانون کا مقصد درآمدات کو ان کی حد میں رکھنا ہے۔
اس قانون کے تحت آلو کی مارکیٹنگ کارپوریشن آپ کی کار کو روک کر تلاشی لینے کی مجاز ہے۔

اسکاٹ لینڈ

اسکاٹ لینڈ میں اگر کوئی آپ کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹکا کر ٹوائلٹ استعمال کرنے کی اجا زت مانگتا ہے تو قانون کے تحت آپ اسے منع نہیں کرسکتے۔

سموآ

دور دراز کے جزیرے سموآ میں قانون بہت دور کی کوڑی لایا، یہاں آپ اپنی سالگرہ بےشک بھول جائیں لیکن خبردار جو بیگم کی سالگرہ بھولے۔ سموآ میں بیگم کی سالگرہ بھول جانا قانوناً جرم ہے۔

روم

کہتے ہیں کہ اطالوی دارالحکومت روم میں وہ کرو جو رومی کرتے ہیں۔ یہاں آپ بے شک خوب گھومیں پھریں لیکن یاد رکھیے کہ روم میں پیالے میں گولڈ فش رکھنا قانوناً جرم ہے۔ پیالے میں گولڈ فش رکھنا انسان کے لیے تفریح کا باعث ہو سکتا ہے لیکن روم میں اسے جانوروں کے حقوق کی پامالی تصور کیا جاتا ہے۔
ادھر سوئٹزرلینڈ میں بھی کچھ ایسا ہی ہے لیکن سوئس حکومت کے قانون میں گولڈ فش کو سماجی مخلوق مانا جاتا ہے اس لیے ایک پیالے میں ایک گولڈ فش کی بجائے دو یا دو سے زائد مچھلیوں کو رکھنا ضروری ہے ورنہ آپ کو جرمانہ ہوسکتا ہے۔


جاپان

تمام دنیا میں وزن کم کرنے پر مشورے، نصیحتیں، آزمائشیں اور تبصرے ہوتے رہتے ہیں لیکن جاپان نے وزن کے لیے قانون بنا کر مسئلہ ہی حل کر دیا۔ جاپان میں موٹا ہونا غیر قانونی ہے۔
جاپان میں مرد کے لیے کمر کے سائز کی حد 33.5 انچ  اور عورت کے لیے 35 انچ مقرر ہے۔لیں حد طے ہوگئی، اب کچھ بھی کرکے اسی حد میں رہنا ہے یعنی اسمارٹ۔

امریکا

آپ شادی شدہ ہیں، ایک خاتون ہیں، اسکائی ڈائیونگ کرنا پسند کرتی ہیں اور امریکی ریاست فلوریڈا میں رہتی ہیں تو آپ اتوار کو اسکائی ڈائیونگ کے لیے نہیں جاسکتیں۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں شادی شدہ خاتون پر اتوار کے دن اسکائی ڈائیونگ پر پابندی عائد ہے اور قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ، گرفتاری اور قید بھی ہو سکتی ہے۔

اٹلی

اراکلیا، اٹلی میں آپ سمندر کنارے گھوم سکتے ہیں، کھا پی سکتے ہیں، سمندر کے نظارے کرسکتے ہیں، اپنے بچوں کے ساتھ خوب لطف اندوز بھی ہوسکتے ہیں لیکن اپنے بچوں کے ساتھ مل کر سمندری ریت سے گھروندے نہیں بنا سکتے۔ اٹلی میں ساحل سمندر پر ریت کے گھروندے بنانا جرم ہے۔

کیلی فورنیا

اگر آپ چمڑے کے بنے ہوئے کاؤ بوائے شوز پہننے کے شوقین ہیں تو پھر آپ کہیں بھی انہیں پہن کر اپنا شوق پورا کر سکتے ہیں لیکن خبردار اپنا شوق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر بلیتھ میں جا کر ہرگز پورا کرنے کا مت سوچیے گا۔
بلیتھ میں کاؤ بوائے شوز پہننے کے لیے آپ کا جانوروں کے ریوڑ کا مالک ہونا بھی ضروری ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ قانون بھی شہر میں رائج ہے۔

برٹش کولمبیا

کولمبیا میں بِگ فٹ کو مارنا قانوناً جرم ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ بِگ فُٹ کوصرف ایک وہم یا دیومالائی کردار مانا جاتا ہے۔لیکن اب وہم کا علاج تو ہے نہیں لیک اس کے لیے قانون ضرور موجود ہے۔

بھوٹان

بھوٹان حکومت نے صاف ستھری ہوا کی اہیمت کو سمجھتے ہوئے ایک قانون ایسا بھی بنایا ہے، جس کے تحت بھوٹان میں صرف تمباکو ہی نہیں بلکہ تمباکو کی مصنوعات ملک میں لانے اور ان کے استعمال پر بھی پابندی ہے۔اس قانون کا شمار تمباکو کے خلاف دنیا کے سخت ترین قوانین میں ہوتا ہے۔