![]() |
RAINDROP
MEDIA
|
پرینکا چوپڑا اور نک جونز کیسے ایک دوسرے کے نزدیک آئے
بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ اور امریکی گلوکار نک جونز کی شادی راجستھان کے شہر جودھ پور میں ہوئی۔ سنیچر کو ان کی شادی عیسائی رسم و رواج کے مطابق ہوئی اور آج یہ ہندو رسم و رواج کے مطابق ہو رہی ہے۔
پرینکا اور نک جونز کی مہندی اور ہلدی کی رسم سنیچر کو
منائی گئی جس میں میوزک پروگرام بھی رکھا گیا۔ دو اور تین دسمبر کو دونوں کی ہندو
اور عیسائی رسم و رواج کے مطابق شادی راجستھان کے شہر جودھ پور کے جے بھون پیلس ہو
رہی ہے۔
رینکا کے منگیتر نک کا پورا نام نکولس جیری جونز ہے اور
وہ امریکی گلوکار، لکھاری، اداکار اور ریکارڈ پروڈیوسر ہیں۔ انھوں نے سات سال کی
عمر سے ہی اداکاری شروع کر دی تھی۔
پرینکا چوپڑہ کی کزن پری نیتی چوپڑہ بھی شادی میں شرکت
کے لیے جودھ پور میں ہیں جہاں ہوٹل وجے بھون پیلس کو پانچ دن کے لیے بک کیا گیا
ہے۔