Showing posts with label love stories. Show all posts
Showing posts with label love stories. Show all posts

Sunday, 2 December 2018

پرینکا چوپڑا اور نک جونز کیسے ایک دوسرے کے نزدیک آئے

nick jones priyanka chopra


RAINDROP MEDIA

پرینکا چوپڑا اور نک جونز کیسے ایک دوسرے کے نزدیک آئے

بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ اور امریکی گلوکار نک جونز کی شادی راجستھان کے شہر جودھ پور میں ہوئی۔ سنیچر کو ان کی شادی عیسائی رسم و رواج کے مطابق ہوئی اور آج یہ ہندو رسم و رواج کے مطابق ہو رہی ہے۔

پرینکا اور نک جونز کی مہندی اور ہلدی کی رسم سنیچر کو منائی گئی جس میں میوزک پروگرام بھی رکھا گیا۔ دو اور تین دسمبر کو دونوں کی ہندو اور عیسائی رسم و رواج کے مطابق شادی راجستھان کے شہر جودھ پور کے جے بھون پیلس ہو رہی ہے۔
رینکا کے منگیتر نک کا پورا نام نکولس جیری جونز ہے اور وہ امریکی گلوکار، لکھاری، اداکار اور ریکارڈ پروڈیوسر ہیں۔ انھوں نے سات سال کی عمر سے ہی اداکاری شروع کر دی تھی۔
پرینکا چوپڑہ کی کزن پری نیتی چوپڑہ بھی شادی میں شرکت کے لیے جودھ پور میں ہیں جہاں ہوٹل وجے بھون پیلس کو پانچ دن کے لیے بک کیا گیا ہے۔

Priyanka Chopra, Nick Jones Marriage 




Wednesday, 28 November 2018

نشے میں حاملہ خاتون کا آپریشن ڈاکٹر کے ساتھ کیا یوا


ربی انڈیا کی ریاست گجرات کی پولیس کے مطابق ایک ڈاکٹر کو نشے کی حالت میں حاملہ خاتون کے آپریشن کرنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بچے کی موت آپریشن کے کچھ دیر بعد ہوئی جبکہ خاتون بھی اس کے بعد مر گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سانس کے ذریعے شراب نوشی کے ٹیسٹ سے ثابت ہوا ہے کہ ڈاکٹر نشے میں تھا۔
ڈاکٹر پی جے لاکھانی ایک سینیئر ڈاکٹر ہیں اور تجربہ کار بھی ہیں۔ وہ سرکاری ہسپتال سوناوالہ میں گذشتہ 15 برس سے کام کر رہے ہیں۔ 
مریضہ کامنی چاچی کو منگل کو درد زرہ کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ منتظر خاندان نے بتایا کہ بچے کی موت پہلے ہوئی جبکہ اس کی ماں کا بہت زیادہ خون بہہ گیا تھا۔
خاندان والوں نے مریضہ کو دوسرے ہسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا لیکن ابھی وہ راستے میں ہی تھے کہ متاثرہ ماں بھی چل بسیں۔