Wednesday, 28 November 2018

نشے میں حاملہ خاتون کا آپریشن ڈاکٹر کے ساتھ کیا یوا


ربی انڈیا کی ریاست گجرات کی پولیس کے مطابق ایک ڈاکٹر کو نشے کی حالت میں حاملہ خاتون کے آپریشن کرنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بچے کی موت آپریشن کے کچھ دیر بعد ہوئی جبکہ خاتون بھی اس کے بعد مر گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سانس کے ذریعے شراب نوشی کے ٹیسٹ سے ثابت ہوا ہے کہ ڈاکٹر نشے میں تھا۔
ڈاکٹر پی جے لاکھانی ایک سینیئر ڈاکٹر ہیں اور تجربہ کار بھی ہیں۔ وہ سرکاری ہسپتال سوناوالہ میں گذشتہ 15 برس سے کام کر رہے ہیں۔ 
مریضہ کامنی چاچی کو منگل کو درد زرہ کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ منتظر خاندان نے بتایا کہ بچے کی موت پہلے ہوئی جبکہ اس کی ماں کا بہت زیادہ خون بہہ گیا تھا۔
خاندان والوں نے مریضہ کو دوسرے ہسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا لیکن ابھی وہ راستے میں ہی تھے کہ متاثرہ ماں بھی چل بسیں۔